۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ ناظر عباس تقوی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل: حکومت اور سندھ پولیس پہلی فرصت میں شہر کراچی کو ان اسٹریٹ کرائم سے پاک کرنے کے لیے اقدامات کو یقینی بنائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی نے کراچی میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم کے خلاف شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پولیس اور دیگر اداریکراچی میں اسٹریٹ کرائم کو روکنے میں ناکام نظر آتے ہیں اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات نے کراچی کی عوام کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کردیا ہے جس سے عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے لگتا ایسا ہے کہ شہر کراچی لاوارث ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کرنے والے چور ڈکیت عناصر کراچی کی شاہراہوں پر کھلے عام گھوم رہے ہیں جو قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے لیے سوالیہ نشان ہیں کراچی کے کچھ مقامات اور شاہراہ ایسی بھی ہیں جہاں پر درجنوں لوگوں کو سرعام لوٹا گیا اور حالیہ واقعہ جس میں نجی چینل سے تعلق رکھنے والے ایڈیٹر اطہر متین کو بھی انہیں اسٹریٹ کرمنلز نے قتل کردیا۔

اطہر متین جیسی درجنوں فیملیز آج انصاف کی منتظر ہیں حکومت کو چاہیے کہ اطہر متین جیسی تمام فیملیزکو انصاف فراہم کریں اور اس واقعہ میں ملوث عناصر کو بے نقاب کریں ساتھ ساتھ حکومت اور سندھ پولیس پہلی فرصت میں شہر کراچی کو ان اسٹریٹ کرائم سے پاک کرنے کے لیے اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ شہرکراچی میں پھیلی ہوئی اس بے چینی کو دور کیا جا سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .